9 نومبر 2014 - 11:33
عمان میں سہ فریقی جوہری مذاکرات کا آغاز

عمان کے دارالحکومت مسقط میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی نمائندے کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا آغاز ہوگيا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آج اتوار کے دن عمان کے دارالحکومت مسقط میں اسلامی جمہوریہ اریران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور ایٹمی مذاکرات میں یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرین ایشٹون کے درمیان سہ فریقی مذاکرات شروع ہوگۓ ہیں۔ ان مذاکرات میں یورینیم کی افزودگي ، پابندیوں کے خاتمے اور سمجھوتے کی مدت سمیت متنازعہ مسائل کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ دریں اثناء کیتھرین ایشٹون نے سہ فریقی مذاکرات سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی تھی۔  واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی مذاکرات کے مقرر شدہ مدت میں پندرہ دن باقی رہ گۓ ہیں اور فریقین جامع سمجھوتے تک پہنچنے کے لۓ اپنے اختلافات حل کرنے کے لۓ کوشاں ہیں۔

.......

/169